the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)
 اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا ہے کہ کابینہ کی آئینی کمیٹی آئندہ اتوار کو ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری پرغور کررہی ہے، اس قانون کے تحت سنہ 1948ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیران کی رہائی کے بعد انہیں بنیادی شہری حقوق سے محروم کردیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار"ہارٹز" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کابینہ کی آئینی کمیٹی میں یہ مسودہ قانون ایک شدت پسند رکن پارلیمنٹ نے پیش کیا ہے۔ اس مسودے میں سفارش کی گئی ہے کہ سنہ 1948ء کے عرب علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فلسطینی قیدی کو کسی سیاسی سمجھوتے یا اورمعافی کی صورت میں  رہائی کے



بعد سوشل سیکیورٹی اور دیگر شہری حقوق سے محروم کردیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق اس مسودہ قانون کی منظوری کے لیے حکمراں جماعتوں" لیکوڈ"   کے سربراہ، " جیوش ہوم" رکن پارلیمنٹ" یاریف لیوین اور"موومنٹ" پارٹی کے الیعیزر شیٹیرین پیش پیش ہیں اور قانون منظور کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کررہے ہیں۔اس نئے مسودہ قانون کے تحت سنہ اڑتالیس کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والےاس قیدی کو بنیادی شہری حقوق سے محروم کیا جائے گا جوعدالتی سزاء پوری کرنے سے قبل کسی سمجھوتے یا معافی وغیرہ کی وجہ سے رہا کردیا جائے گا۔ البتہ جو لوگ اپنی قید کی عدالتی سزا پوری کرکے رہا ہوں گے ان پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.